Categories
Breaking news

اس جمعہ سے نومبر تک پلاسا رئیل میں کتنے کنسرٹس کا انعقاد ہوگا؟

بارسلونا (محمدنبی) روایتی میوزک اگورا میوزیکل دے لا رمبلا (Àgora Musical de la Rambla) گزرے جمعہ سے نومبر تک 50 سے زیادہ کنسرٹس کا اہتمام کرے گا۔ یہ اسٹیج پرانے شہر پلاسا رئیال میں ہوگا جو رامبلا بولیورڈ سے کچھ فاصلے پر واقع ہے، اسی نسبت سے اسے یہ نام دیا گیا ہے۔اگورا شو رمبلا علاقے اور اس کے مضافات کو اہمیت دینے اور ثقافتی طور پر اوپر اٹھانے کی ایک اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے۔ بارسلونا کے مقامی کونسل کے ثقافتی حقوق کے عہدیدار، دینی گرانادوس نے باہمی تعاون اور شراکت داری پر کافی زور دیا ہے۔ انہوں نے ان کنسرٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ثقافت کو تعاون اور شراکت کے حوالے سے مقام دینے کے لئے اچھا مظاہرہ ہے۔

یہ اگورا ایم زیرو ٹیم (KMZero) کی طرف سے وضع کردہ ’’ رامبلا کی تبدیلی ‘‘ کے بڑے اقدام کا ایک حصہ ہے۔ اس کا مقصد بولیورڈ کی خصوصیات کو زندہ کرنا اور اس کو مقامی لوگوں کے ساتھ دوبارہ جوڑنا ہے۔ مقررہ شدہ کنسڑٹ منصوبہ برائے ثقافتی حقوق کے ایک حصے کی تشکیل ہے۔ جو عوامی مقامات پر ثقافتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *