Categories
Breaking news

اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث ہے: برطانوی ماہرین

Advertisement
Advertisement

برطانیہ کورونا کیسز میں کمیبرطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

برطانیہ کورونا کیسز میں کمی پر پہلے ہی پابندیوں میں کافی نرمی کرچکا ہے، مگر لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کا بھی کافی نقصان ہو چکا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20 اعشاریہ 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان دعوؤں پر اندھا یقین نہ کرے کہ اسکول کے طلبہ و طالبات میں کورونا منتقلی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے پر وباء بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *