Categories
Breaking news

اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرین کا انکشاف

Advertisement

اسکول کے بچےبرطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کورونا کیسز میں کمی پر پہلے ہی پابندیوں میں کافی نرمی کرچکا ہے، مگر لاک ڈاون کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کا بھی کافی نقصان ہو چکا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20 اعشاریہ 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ان دعووں پر اندھا یقین نہ کرے کہ اسکول کے طلبہ و طالبات میں کورونا منتقلی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے پر وبا بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *