
سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ 11 جنوری سے اسکول کھل سکیں گے، کورونا وائرس میں ابھی کمی نہیں آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی میں تجویز دی تھی کہ اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں۔

لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے، سعید غنی
سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی صورتِحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے، یہ واضح کردوں کہ اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔

x
Advertisement
سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو نجی اسکولوں سے بات کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 111 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 782 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 668 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 173 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 64 لاکھ 28 ہزار 240 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 38 ہزار 268 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا سرمایہ ہیں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا سرمایہ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 200 ملین ڈالرز بھیجے گئے۔
-
مسیحی برادری کیلئے کرسمس بازار لگا دیا ہے، ڈی سی لاہور
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، مسیحی برادری کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے یوحنا آباد میں کرسمس بازار لگا دیا ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 111 اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 111 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 782 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
-
KPT کے 3 افسر برطرف، 1 جبری ریٹائر
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے 3 افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ 1 افسر کو جبری ریٹائر کیا گیا ہے۔
-
اپوزیشن کے بھان متی کے کنبے کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا، محمود الرشید
وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بھان متی کے کنبے کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا ہے، قوم جلد پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوارہے پھوٹتا دیکھے گی۔
-
کاون کی کمبوڈیا کی ہتھنی میں دلچسپی
تنہائی کے باعث پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا جانے والا کاون ہاتھی اب زیادہ عرصہ اکیلا نہیں رہے گا۔
-
کراچی کے درجۂ حرارت میں پھر کمی
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں درجۂ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہور ہی ہے، سرد موسم پھر شدت پکڑ رہا ہے۔
-
سانگھڑ دھماکے کا مقدمہ کھپرو تھانے میں درج
ضلع سانگھڑ کے گاؤں میں پرانے مارٹر گولے کے دھماکے کا مقدمہ کھپرو تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
-
لینڈ سلائیڈنگ، ہزارہ ایکسپریس وے بند
پولیس کے مطابق پہاڑی سے بھاری ملبا ایکسپریس وے پر آگرا، شاہراہ بند ہونے سے گاڑیاں پھنس گئیں
-
موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شیخوپورہ سے حافظ آباد تک بھی دھند ہی دھند چھائی ہوئی ہے
-
آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی سامان برآمد ہوا۔
-
بھارت کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔
-
پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا
سارا سارا دن نہ ہونے کے برابر گیس شہریوں کے لیے درد سر بن گئی۔
-
شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس فراڈ ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ ڈھائی سال سے عوام کو جھوٹے کاغذ دکھا کر دوسروں پر جھوٹے الزامات لگا کر خود عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔
-
نیو کراچی آئس فیکٹری دھماکے میں ہلاکتیں 10 ہوگئیں
فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی جبکہ اطراف کی پانچ فیکٹریوں کو بھی شدید نقصان پہنچا
-
اپوزیشن اتحاد نے لاہور جلسی کی بےمثال ناکامی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، فیاض چوہان
عوام کے گھروں سے نکلنے کی مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی، صوبائی وزیر