Categories
Breaking news

اسکولز بند کرنے کی وفاق کی تجویز مسترد کرتے ہیں، پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

Advertisement
اسکول بند کرنے کی وفاق کی تجویز مسترد کرتے ہیں، پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر وفاق کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں چئیرمین پرویز ہارون نے کہا کہ پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن وزیر تعلیم سندھ کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتی ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کی ضرورت نہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ بچوں کا پہلے ہی بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکا ہے، اس وقت تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد ویسے بھی کم ہے اور اسکولز بچوں کو متبادل دنوں یا شفٹوں میں بلا رہے ہیں۔ دیگر شعبہ جات کے مقابلے میں تعلیمی ادارے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے سیاسی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ کورونا کے پھیلنے کی ذمہ داری بھی غیر ذمہ دارانہ سیاسی اجتماعات پر ہے۔

اقوامِ متحدہ، یونیسف، یونیسکو و عالمی بنک ایڈوایزری کےمطابق کورونا خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں، بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔

چئیرمین پرویز ہارون نے کہا کہ اگر کسی اسکول سے کورونا کیسز پوزیٹو آتے ہیں تو انہیں 15 دن کے لئے بند کیا جا سکتا ہے اگر کسی علاقے میں کورونا کے زیادہ کیسز ہیں تو اس علاقے کو چند دنوں کے لئے بند کیا جا سکتا ہے۔ مگر ملک بھر کے اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔ جو نجی تعلیمی اداروں کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *