Categories
Breaking news

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر فرد جرم ہے، شہباز شریف

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر فرد جرم ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر فرد جرم ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سچائی اپنے خاص انداز سے لوگوں کو بے نقاب کرتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) پچھلے 7 سال سے فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی ہے۔

عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے، فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وقت نے ہمارے مؤقف کو درست ثابت کر دیا کہ عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ وقت نے ہمارے مؤقف کو درست ثابت کر دیا کہ عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملکی سلامتی اور مسلم قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان غریب تر مگر عمران امیر تر ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.