Categories
Breaking news

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، حافظ حمداللّٰہ

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، حافظ حمداللّٰہ

ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چوری پکڑی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم نے اسکروٹنی کمیٹی کی فارن فنڈنگ کیس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی اصلیت قوم پر عیاں کردی۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ دوسروں پر چوری کے الزامات لگانے والے عمران خان اور پی ٹی آئی خود چور نکلے، عمران خان قوم کو بتائے 53 بینک اکاؤنٹس کیوں چھپائے تھے؟ خفیہ بینک اکاؤنٹس کن مقاصد کے لیے استعمال ہوتے رہے؟

انہوں نے کہا کہ رپورٹ سے ثابت ہوا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *