Categories
Breaking news

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ن لیگی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کو6 ماہ تک استعفے منظور نہ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ 6ماہ کے دوران اسپیکر مستعفی ہونے والے رکن کو طلب کرسکتے ہیں۔

ارکان مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرنے کے پابند ہیں۔ ان سے پوچھا جائے گا کہ وہ استعفی ٰذاتی خواہش یا کسی کے دباوَ پر تو نہیں دے رہا۔

اسپیکر جب تک استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجواتے رکن مستعفی تصور نہیں کیا جائے گا۔ استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے بعد نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

ترجمان اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی رکن کی جانب سے استعفیٰ نہیں ملا۔

Advertisement

خیال رہے کہ ن لیگ کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری، سمیع اللہ خان، صہیب احمد اور سیف الملوک کھوکھر نے اپنے استعفے بھجوائے ہیں۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ملتان کے صوبائی حلقے پی پی -211 سے منتخب رکن اسمبلی ہیں علی حیدر گیلانی نے بھی استعفیٰ اپنی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے مطابق پارٹی قیادت جب فیصلہ کرے گہ استعفے جمع کرا دیئے جائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *