Categories
Breaking news

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ہدایت پر اجلاس بلانے سے انکار کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا  کہنا تھاکہ اسمبلی سیکریٹریٹ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ اسمبلی سیکریٹریٹ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر کل صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کردیا۔

سبطین خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے، اس لیے نیا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اجلاس اسپیکر نے طلب کیا ہے، جسے گورنر بھی ختم نہیں کرسکتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا بزنس ہوا تو کل بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *