Categories
Breaking news

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 11 جنوری کو طلب کرلیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 11 جنوری کو طلب کرلیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 11 جنوری کو طلب کرلیا۔ اس طرح وہ افواہیں دم توڑ گئیں کہ پرویز الہٰی لاہور ہائیکورٹ میں 11 جنوری کی اگلی سماعت سے پہلے اسمبلی توڑ دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ کو 11 جنوری سے پہلے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کروائی ہوئی ہے، تاہم اسپیکر سبطین خان اور سینیٹر کامل علی آغا کے بیانات کے مطابق پرویز الہٰی لاہور ہائیکورٹ میں اگلی سماعت سے پہلے ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی توڑ دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے11 جنوری تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کی شرط پر پرویز الہٰی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *