Categories
Breaking news

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا، جس میں انہوں نے اپنی رولنگ پر آئینی پوزیشن واضح کر دی۔

سبطین خان نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کا خط حقائق کے منافی ہے، اسپیکر کو ایوان میں پیش ہونے والے ہر معاملے پر رولنگ کا اختیار ہے، اسپیکر اسمبلی کی کارروائی پر آزادانہ فیصلہ کر سکتا ہے۔

کل پنجاب اسمبلی ٹوٹ ہی نہیں سکتی، اسپیکر سبطین خان

گورنر غیر قانونی آرڈر پاس نہ کریں، گورنر آئینی ادارے کی نمائندگی کر رہے ہیں تو اسپیکر بھی آئینی ادارے کی نمائندگی کر رہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اسپیکر کی رولنگ کو آرٹیکل 69 کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے، آپ کے بھجوائے گئے خط کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔

سبطین خان نے کہا کہ میری وجہ سے وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکے غلط ہے، 21 دسمبر کو اسمبلی اجلاس بلایا ہی نہیں گیا تھا تو وزیر اعلیٰ کیسے اعتماد کا ووٹ لیتے؟

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میری 20 دسمبر کی رولنگ مکمل آئینی و قانونی ہے، اس کے جواب میں 21 دسمبر کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *