
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی زیرِ حراست
Table of Contents
پنجاب اسمبلی کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا
پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے گریڈ 20 کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو حراست میں لے لیا۔
اس سے قبل آج صبح پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے گریڈ 20 کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو حراست میں لے لیا۔
سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک کو گورنر ہاؤس کے باہر سے حراست میں لیا گیا اور لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا۔
عنایت اللّٰہ لک عدالت جا رہے تھے کہ پولیس نے ایکشن کیا، یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے آج حلف لینے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج حلف لینے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر آج اجلاس ہونا تھا۔
اس حوالے سے اسمبلی کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، ایس ایس پی آپریشن مستنصر فیروز اور ڈپٹی کمشنر بھی پنجاب اسمبلی میں موجود تھے۔
حکام کی جانب سے پولیس کو کسی بھی ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
عدالت کا حمزہ کی حلف برداری کا حکم
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی آج بطور وزیرِ اعلیٰ حلف برداری کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ گورنر خود یا نمائندے کے ذریعے حلف برداری یقینی بنائیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب دوستی کا نیا باب کھولے گا، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ مثالی پاکستان اور سعودی عرب دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا
-
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔
-
برطانوی وزیرِ اعظم کا وزیرِ اعظم پاکستان کے نام خط
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔
-
کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کا کل پرامن احتجاج کا اعلان
جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کے خلاف چینی زبان سیکھنے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کل پرامن احتجاج کریں گے۔
-
جامعہ کراچی خود کش دھماکقے میں جاں بحق ڈرائیور کی میت گھر منتقل
جامعہ کراچی خود کش دھماکے میں چینی اساتذہ کرام کے ساتھ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خالد کی میت کو سرد خانے سے ان کے گھر منتقل کر دیا گیا۔
-
عامر لیاقت کا اپنے بچوں کو اہم مشورہ
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بیٹے احمد اور بیٹی دُعا کو اُن کی والدہ سیدہ بشریٰ اقبال کا احترام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
-
ڈپٹی اسپیکر کیخلاف ووٹ نہیں دیں گے: نعمان لنگڑیال
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ہم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔
-
کراچی: ملیر میں کومبنگ آپریشن، 4 آبادیوں میں گھر گھر تلاشی
کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے رینجرز کے ہمراہ 4 آبادیوں میں کومنگ آپریشن کیا ہے۔
-
پنجاب اسمبلی کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا
پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے گریڈ 20 کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو حراست میں لے لیا۔
-
شہباز، حمزہ کی احتساب عدالت میں حاضری معافی درخواست دائر
لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے آج ہونے والی تین ریفرنسز کی سماعت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔
-
جامعہ کراچی حملہ، مبینہ خودکش بمبار کے والد کے گھر پر چھاپہ
-
کے الیکٹرک کا عید سے پہلے لوڈشیڈنگ بڑھانے کا اعلان
کے الیکٹرک نے کراچی میں عید سے پہلے لوڈشیڈنگ مزید 2 گھنٹے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
-
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے آج حلف لینے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج حلف لینے کا حکم دے دیا۔
-
سب کے ساتھ مل کر چلیں گے، (ن) لیگ، پی پی
جمہوریت کے استحکام کے لیے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
بہتر کارکردگی پر بھی چیئرمین ایف بی آر کو ہٹادیا، شوکت ترین
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت چیئرمین ایف بی آر کو بہترین کارکردگی پر ہٹا رہی ہے۔
-
سندھ اور پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں
سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔