Categories
Breaking news

اسپیکر نے پنجاب میں الیکشن جیتنے کی وجہ بتا دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ کرنے میں ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیے کی وجہ سے ہمیں پنجاب میں کامیابی ملی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ سازش کر کے کسی کو کرسی سے اتار سکتے ہیں، دل سے نہیں نکال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ کرپشن اور پیسوں کے لین دین سے دور رہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیا

نومنتحب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیا۔

سبطین خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، انہوں نے ایک جمہوری الیکشن میں حصہ لیا اور ووٹ کاسٹ کیے، الیکشن کا رزلٹ بھی لیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اب ان کی مرضی وہ الیکشن چیلنج کریں یا نہ کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے الزامات ثابت کرے، ہمارے پاس تو فوٹیج موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *