Categories
Breaking news

اسپیکر قومی اسمبلی کو ہٹانے کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتفاق

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرپیپلزپارٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہٹانے کے لیے ن لیگ سے تعاون کرنے کو بھی تیار ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پی پی پی کور کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں جاری ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔

حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے اجلاسوں میں مشاورت کے بعد دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے پی پی پی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک گیر احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اراکین پی پی اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے رویے سے نالاں ہیں، اور اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر کو ہٹانے کے لیے (ن) لیگ سے تعاون کرنے کو بھی تیار ہیں، جب کہ ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.