
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تفصیلات سامنے رکھ دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ استعفے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویض کیے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ این اے 22 سے علی محمد خان، این اے 24 سے فضل محمد خان، این اے 31 سے شوکت علی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلیے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، فضل محمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ این اے 45 سے فخر زمان خان، این اے 108 سے فرخ حبیب، این اے 118 سے اعجاز احمد شاہ کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ این اے 237 سے جمیل احمد خان، این اے 239 سے محمد اکرم چیمہ، این اے 246 سے عبدالشکور شاد کے استعفے منظور کیے گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی بتایا ہے کہ خواتین کے لیے مختص نشستوں سے ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری اور شندانہ گلزار خان کے استعفے قبول کیے گئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
ظہیر کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی
سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کی سماعت کے دوران دعا سے پسند کی شادی کرنے والے ظہیر کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
-
عوام کو پتا چلنا چاہیے عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا، شاہد خاقان عباسی
ہم نے آج درخواست کی ہے الیکشن کمیشن سے کہ عوام کو پتہ چلے عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا۔
-
دعا زہرا کے تمام سسرالی بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی لڑکی دُعا زہرا سے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے ظہیر کے بھائی شبیر کی بینک اکاؤنٹس بحال کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ظہیر کی فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
-
مستعفی PTI اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑینگے: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔
-
ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں، شیخ رشید
قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمٰن رہ گئے ہیں، ڈالر 250 کا، بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔
-
آصف زرداری نے دبئی لینڈ کیا تو وہ کورونا کا شکار تھے: بختاور بھٹو
بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اُن کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جب دبئی لینڈ کیا تو وہ کورونا وائرس کا شکار تھے۔
-
تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری
-
پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا: اکبر ایس بابر
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
-
ملک میں کورونا شرح 3.35 فیصد، مزید 1 شخص فوت
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 1 شخص کی جان لے لی۔
-
برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم کی PTI کو منتقلی کا انکشاف
برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
-
سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب
بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
-
امریکا PIA کی پروازیں بحال کرنے کیلئے آمادہ
پاک امریکا دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
-
سبطین خان کو بطور اسپیکر کامیاب کرائیں گے، پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اکثریت سے سبطین خان کو بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی کامیاب کرائیں گے۔
-
ہم خیال ججز کے بینچ بنانے سے ادارے کو نقصان ہوگا، حامد خان
تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے کہا ہے کہ ہم خیال ججز کے بینچ بنا کر مقدمات سنے گئے تو ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
-
چوہدری شجاعت کی مشاورت کے بغیر اجلاس ممکن نہیں، ترجمان (ق) لیگ
مسلم لیگ (ق) کے ترجمان چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ کامل علی آغا مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں، وہ کیسے مرکزی صدر کے خلاف کوئی کارروائی کرسکتے ہیں۔
-
کامن ویلتھ گیمز، افتتاحی تقریب سے ملالہ کا خطاب
افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشرے میں شرکت اور اسکولوں تک سب کی رسائی ضروری ہے۔