
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے خط میں لکھا کہ شیڈول کے اندر کوئی رکن استعفے کی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے مدعو کر لیا۔
خط میں استعفوں کی تصدیق سے متعلق قواعد کا حوالہ دیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ 11 اپریل کو جمع کرائے گئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 23 مئی کو خط لکھا گیا، 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کی مہلت دی گئی۔
شاہ محمود قریشی کے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط میں تاریخ غلط لکھ دی گئی
شاہ محمود قریشی نے خط میں ایک سال قبل 2021 کی تاریخ درج کر دی۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اسپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا ہے، اسپیکر چاہیں سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کر کے بلائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ 17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کا الیکشن کروانے کا ارادہ نہیں، اپنے دستخطوں کے ساتھ میں اسپیکر کو خط بھیج رہا ہوں، اسپیکر ہمیں بلائیں تاکہ ہم ان کے سامنے پیش ہو سکیں اور اجتماعی طور پر پیش ہو کر فیصلےکی تجدید کر سکیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
شہباز گِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔
-
امریکا میں آمدنی کو چھپانا منی لانڈرنگ میں نہیں آتا، سینیٹر سعدیہ عباسی
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس کرائم کو منی لانڈرنگ میں شامل کرنے پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔
-
عمران خان خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں 18 جنوری کو طلب
-
گورنر ہاؤس لاہور کے اندر اجلاس، باہر احتجاج کی کال
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
-
سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی بھرمار
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے ، 7 ہزار اکاونٹس ابھی بھی فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی صدر کو گورنر پنجاب کےخلاف خط پر مشاورت
گورنر پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے کہنے کی آئینی حیثیت نہیں
-
بشارت راجا نے گورنر پنجاب کے خلاف خط لکھنےکا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا
ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے۔
-
آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے۔
-
شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
-
وزیرِ اعظم کے داماد کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی 14 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی۔
-
فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں PTI کے نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کردی
پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
-
افغانستان: لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول، حکومت نظر ثانی کرے، پاکستان کا مطالبہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے۔
-
پنجاب کے نئے آئی جی عامر ذوالفقار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
پنجاب کے نئے آئی جی عامر ذوالفقار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
-
بلاول بھٹو کی گرفتاری کی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔
-
پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیرِ اعلیٰ نہیں رہے، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر چوہدری پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیرِ اعلیٰ نہیں رہے۔
-
سندھ میں غیرقانونی طور پر آنے والے غیرملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ
سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔