Categories
Breaking news

اسپیکر قومی اسمبلی احمقانہ رویہ فوری ترک کریں: شیریں مزاری

شیریں مزاری—فائل فوٹو
شیریں مزاری—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو احمقانہ رویہ فوری ترک کرنا چاہیے۔

شیریں مزاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے اپنے اقدامات سے استعفوں کی منظوری واضح ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اسپیکر نے جن 11 اراکین کے استعفے منظور کیے وہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے کبھی نہیں گئے۔

شیریں مزاری نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کو 11 اپریل کے بعد سے کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ایک ساتھ قومی اسمبلی میں جا کر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *