Categories
Breaking news

اسپیکر تیار، پی ٹی آئی کا آج ملنے سے انکار

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف —چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف —چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف تحریکِ انصاف کے وفد سے آج ملنے کو تیار ہیں مگر پی ٹی آئی کی جانب سے آج ملنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو فون کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عامر ڈوگر سے فون پر کہا ہے کہ ملاقات کے لیے اپنے چیمبر میں موجود ہوں۔

استعفوں کی منظوری، عامر ڈوگر کا پرویز اشرف سے رابطہ

استعفوں کی منظوری کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو فون کیا ہے۔

عامر ڈوگر نے انہیں جواب دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد کل ملاقات کے لیے آئے گا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *