Categories
Breaking news

اسپین 30 سالوں میں روڈ حادثاتی اموات میں کتنی کمی لایا ہے؟ حیرت انگیز کمی کی شرح جانیے

میڈرڈ (محمد نبی) پچھلے 30 سالوں میں ، اسپین سڑکوں پر ہونے والی اموات کو 80 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہا ہے، جہاں ہلاکتیں 1989 میں 9،344 سے کم ہوکر 2019 میں 1،755 ہو گئیں۔ یہ نتائج کتاب Del infinito al cero. Así lo hicimos (لامحدودیت سے صفر تک: یہ ہم نے ایسے کیا) میں ملتی ہیں۔ کتاب کو گزشتہ ہفتے MAPFRE نے پیش کیا تھا۔ کتاب میں اس حقیقت کی طرف نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ 2020 میں اسپین یورپی یونین ممالک کے چار ممالک میں شامل ہو گیا تھا جہاں سب سے کم اس طرح کی اموات ہوئی تھیں۔ اس وقت اسپین صرف سویڈن، مالٹا اور ڈنمارک سے پیچھے تھا۔

کتاب پر کام کرنے والے 50 سے زیادہ ماہرین، جن میں ڈی جی ٹی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے جنرل ڈائریکٹر ، یورپی ماہرین ، محققین اور متاثرین کی انجمنوں کے نمائندے شامل ہیں، سب اس امر پر متفق ہیں کہ اعدادوشمار میں یہ بہتری مختلف علاقوں میں کی جانے والی اہم کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ ان کاوشوں میں 2005 میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے متعارف کیا گیا نظام ، ملک کے روڈ نیٹ ورک میں بہتری ، گاڑیوں کی ٹکنالوجی اور تعلیم میں بہتری کے علاؤہ کئی دوسرے عوامل شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *