Categories
Breaking news

اسپین ۔ نیا کورونا وائرس ،جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنیکا فیصلہ

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین نے نئے کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنیکا فیصلہ ہے، اس اقدام کی منظوری منگل کو وزراء کی کونسل کے ہونیوالے اجلاس میں دی جائے گی،اٹلی ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے افریقی براعظم کے جنوب میں واقع ممالک کے مسافروں پر اپنی سرزمین میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،

اس کے بعد فرانس،جرمنی، آسٹریا، کروشیا، جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈز اور اب سپین بھی ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے تاہم ابھی تک یورپ میں اس ویرینیٹ کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے،یورپی ملک جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ سے آنے والی پروازوں سے صرف جرمن شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی اور انہیں 14دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.