Categories
Breaking news

اسپین: ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں

Advertisement
Advertisement

ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور اس دائرہ کار میں رواں سال کے دوران بین الحکومتی سربراہی اجلاس کیا جائے گا: پیدرو سانچز
اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور اس دائرہ کار میں رواں سال کے دوران بین الحکومتی سربراہی اجلاس کیا جائے گا۔
پیدرو سانچز نے میڈرڈ میں منعقدہ چھٹی سفیروں کی کانفرنس سے خطاب میں ترکی۔اسپین تعلقات پر بات کی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم، ترکی کے ساتھ متوقع دو طرفہ سربراہی اجلاس کو اہمیت دیتے ہیں اور ہم نے اس موضوع پر صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ بھی بات کی ہے۔
سانچز نے کہا ہے کہ ترکی، یورپی یونین کا اسٹریٹجک ساجھے دار ہے ، مکمل رکنیت کے لئے مذاکراتی مرحلے کو جاری رکھے ہوئے ہے اور نیٹو کا رکن ملک ہے لہٰذا ہمیں ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو تقویت دینا چاہیے۔انہوں نے یورپی یونین کے شراکت داروں کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ترکی کے ساتھ تعمیری ڈائیلاگ کے آغاز کے ساتھ تعاون کا بھی اعادہ کیا ہے۔
پیدرو سانچز نے کہاہے کہ اسپین اور ترکی کے درمیان مذکورہ بین الحکومتی سربراہی اجلاس کی تیاری کا پہلو وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے 8 جنوری کو دورہ میڈریڈ کے دوران اپنے ہسپانوی ہم منصب آرنچا گونزالیز لایا کے ساتھ مذاکرات میں ایجنڈے پر آیا اور 2021 کے پہلے نصف میں ترکی میں اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *