Categories
Breaking news

اسپین کے کچھ علاقوں میں 90 فیصد سے زیادہ کیسز کی وجہ برطانوی ساخت کا وائرس ہے، کوارڈی نیشن سینٹر

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) کوآرڈینیشن سیٹر فار ہیلتھ الرٹ اینڈ ایمرجنسی کی جانب سے شائع ہونے والے ڈیٹا میں بتایا گیا کہ اسپین کے کچھ مخصوص علاقوں میں برطانیہ میں پائی جانے والی کوورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی ساخت کا وائرس جسے ‘بریٹش’ یا ‘کینٹ’ سٹرین بھی کہا جاتا ہے، 17 میں سے 11 علاقوں میں 70 فیصد کیسز کا ذمہ دار ہے۔ شمالی علاقہ جات میں صورت حال مزید مخدوش ہے۔ آسٹریا میں 98 فیصد سے زیادہ جب کہ کینتبیریا اور گیلسیا میں 95 سے زیادہ کیسز ‘بریٹیش سٹرین’ کی وجہ سے واقع ہوئی ہیں۔ اسی طرح نوارا میں 93 اور کاتالونیا میں 90 فیصد کیسز کا سبب برطانوی ساخت کا یہ وائرس ہے۔
خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ 2 ماہ کے دوراں کیسز کی تعداد کو پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *