Categories
Breaking news

اسپین کے قریب 8 تارکین وطن کشتی میں بھوک اور پیاس سے ہلاک، 62 افراد کو بچا لیا گیا

میڈرڈ: (دوست نیوز) اسپین کے قریب کشتی میں سوار 8 تارکین وطن بھوک اور پیاس سے ہلاک ہو گئے، کوسٹ گارڈز نے 62 افراد کو بچا لیا۔اسپین کوسٹ گارڈ کو ساحل سے 40 میل دور کشتی ملی جس میں 8 ہلاک افراد پائے گئے، کوسٹ گارڈ ز نے لاشیں قریبی جزیرے منتقل کر دیں، ریسکیو آپریشن کے دوران 62 افراد کو کشتی سے بحفاظت نکال لیا گیا، تین افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک 17ہزار تارکین وطن اسپین پہنچے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *