Categories
Breaking news

اسپین کے علاوہ دیگر چاریورپی ممالک نے”ایرتے“ کے لیے یورپی یونین فنانشل ایڈ کو مستقل کرنے کا مطالبہ کردیا

میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے علاوہ دیگر چاریورپی ممالک نے”ایرتے“ کے لیے یورپی یونین فنانشل ایڈ کو مستقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،یہ مطالبہ کرنیوالے ممالک میں سپین، اٹلی، بیلجیم، یونان اور پرتگال شامل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وباء کی وجہ سے کام کی صورتحال میں ”ایرتے“کو ورکرز کی بحالی کیلئے مستقل کیا جائے،

ان پانچ ممالک نے یورپی کمیشن کو ایک درخواست بھیجا ہے جس میں مطالبہ ہے کہ ایرتے کو مستقل برقراررکھا جائے،یادرہے کہ آج تک یورپی یونین کے 19 رکن ممالک کو مالی امداد کے لیے کل 94.3 بلین یورو کی منظوری دی گئی،جن میں سے 89.6 بلین یوروان ممالک کو دئیے جاچکے ہیں،ان میں سے سپین کو 21,324 ملین یورو ملے ہیں،ایرتے ایسی فنانشل ایڈ ہے جسے کورونا وبا کے دنوں میں ایسے ورکرز کیلئے مخصوص کیا گیا تھا جن کے کام کے کنٹریکٹ کو بحال تو رکھا گیا تھا اور حکومت نے ورکرز کی ٹوٹل تنخواہ کا ستر فیصد ادا کرتی رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *