Categories
Breaking news

اسپین کی کتنی آبادی کو مکمل ویکسی نیشن لگا دی گئی؟ جانئے ویکسی نیشن کی تفصیلی صورت حال

میڈرڈ (محمد نبی) اسپین کی ایک تہائی آبادی کو مکمل طور پرکورونا کے خلاف ویکسین لگا کر تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔ جب کہ آدھی سے زیادہ آبادی کو کم سے کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ اسپین کے ہر تین میں سے ایک رہائشی کو کورونا کے خلاف مکمل ویکسی نیٹ کر دیا گیا ہے۔ جب کہ 51.3 فیصد آبادی جن کی تعداد 24,325,902 بنتی ہے کو کم سے کم ایک ویکسین لگا دی گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار حال ہی میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ہوئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ ہفتے پیر اور جمعرات کے دن 2,540,745 خوراکوں کا اہتمام کرکے ایک رکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ موجودہ رفتار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپانوی حکام کو امید ہے کہ اسپین کا نظام صحت ایک ہفتے میں 3.2 اور 4 ملین ڈوزز کا انتطام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ رواں ہفتے کے دوراں 6 ملین سے زیادہ خوراکیں اسپین پہنچیں گی۔ دریں اثناء کینٹیبریا اور ویلینشیا کے علاوہ تمام علاقوں میں 30 کے عشرے میں داخل افراد کے لئے اپائمنٹس ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *