Categories
Breaking news

اسپین: ’ڈائناسار‘کے پیٹ سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد

اسپین کے شہر بارسلونا کے مضافات میں نمائش کے لیے رکھا گیا ایک ڈائناسار 40 سالہ شخص کی جان لے گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائناسار میں سے تعفن پھیلنے کی وجہ سے جب تلاش کی گئی اس میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثاتی موت معلوم ہوتی ہے، تاہم اس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ڈائناسار کے مجسمے کے ساتھ ایک شخص اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس نے تعفن کی بدبو سے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔

فائرفائٹرز نے اس شخص کی لاش کو ڈائناسار کے اندر سے نکالا جو اس کے پاؤں میں موجود تھی۔ مقامی میڈیا کا کہنا کہ پولیس مذکورہ شخص کو تلاش کر رہی تھی، کیونکہ اس کے اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی تھی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ شخص اس دیوہیکل مجسمہ میں سونے کے لیے گیا تھا اور وہاں پھنس گیا۔

مذکورہ ڈائناسار کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے گھر افراد کی جانب سے بطور جائے پناہ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس ڈائناسار کے پیٹ سے اندر گھسنے کی جگہ موجود ہے، اور یہی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص اسی کے ذریعے اس کے اندر داخل ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *