Categories
Breaking news

اسپین نے برطانوی مسافروں سے منفی PCR ٹیسٹ یا مکمل ویکسی نیشن کا مطالبہ کر دیا

میڈرڈ (محمد نبی) جمعرات سے یوکے سے اسپین آنے والے مسافروں سے منفی PCR یا پھر مکمل ویکسی نیشن کے ثبوت کا مطالبہ کیا جائے گا۔ یہ قدم ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ صدر سانچیز نے کہا ہے کہ نئی پابندیاں 72 گھنٹوں میں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ ٹور کے عملے اور برطانوی سیاحوں کو نئے ضابطے کو اختیار کرنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔ حالیہ صورت حال سے سب سے زیادہ بلئیرک جانے والے سیاح متاثر ہوں گے جن کو 30 جون سے یوکے نے گرین لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ باقی اسپین amber لسٹ میں رہے گا جنہیں قرنطینہ کا سامنا ہوگا۔

سانچیز نے اپنے بیان میں خاص طور پر بلئیرک جزیرے کا حوالہ دیا تھا مگر اس اقدام سے پورا اسپین متاثر ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *