بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 37 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 26 ہزار 736 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 37 لاکھ 18 ہزار 495 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 1 ہزار 600 ہو گئیں۔
