Categories
Breaking news

اسپین میں کورونا وائرس کی صورت حال، 5,733 نئے کیسز ریکارڈ

میڈرڈ (محمد نبی) جمعرات کے روز ہسپانوی وزارت صحت نے 5,733 نئے کیسز رپورٹ کئے۔ جب کہ کل 33 اموات ہوئی ہیں۔ یہ تعداد اگست 2020 کے بعد سب سے کم تعداد تھی۔ 1 لاکھ کی آبادی کے تناسب سے 14 روزہ مسلسل کیسز کی شرح 139 تک آ گئی ہے۔ یہ 24 گھنٹوں میں 4 پوائنٹس کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ ملک میں ویکسین مہم کے ساتھ کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ وبا کے آغاز سے اب تک کل 3,631,661 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب تک 79,601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

منگل کے روز لاکھ آبادی کے تناسب سے 14 دنوں کی مسلسل کیسز کی شرح 150 سے نیچے گرنے کے بعد اسپین “زیادہ خطرے” کی حالت سے نکل کر “درمیانہ خطرے” کی سطح تک آ گیا تھا۔ اب تک صرف ایک علاقہ “انتہائی خطرے” کی حالت میں ہے جہاں مسلسل کیسز کی شرح 250 سے زیادہ ہے۔ باسکے کنٹری میں یہ شرح 252.24 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *