بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کی متعدد صوبائی حکومتیں رات کے کرفیو کا وقت تبدیل کرنے پر غور کررہی ہیں۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کے درمیان بدھ کے روز بات چیت ہوگی۔ اس سے قبل متعدد صوبوں میں کرفیو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لگایاگیاہے۔ کرفیوکا وقت بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا جائے گا۔
