Categories
Breaking news

اسپین میں ویکسی نیشن مہم کہاں تک پہنچی؟ جانیے تفصیلات

میڈرڈ (محمد نبی) کل بدھ کے روز جاری اعداد وشمار میں کہا گیا کہ اب تک اسپین میں کل 37,560,626 خوراکوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ کل ایک دن میں 680,540 سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔ اسپین نے آغاز سے لے کر 23 جون تک کل 41,218,602 ویکسینز حاصل کی ہیں۔ ان میں فائزر کی 27,932,757، موڈرنا کی 3,982,000، آسٹرازینیکا کی 7,755,100 اور جانسن کی 1,548,625 خوراکیں شامل ہیں۔ اب تک حاصل ہونے والی 91.1 فیصد خوراکوں کا انتظام ہو چکا ہے۔

اب تک اسپین کے 23,772,029 افراد کم سے کم ایک ڈوز ویکسین لگوا چکے ہیں۔ کل ایک دن میں 328,585 خوراکیں لگائی گئیں۔ اسپین کی 50.1 فیصد آبادی ایک ڈوز کے ساتھ یعنی جزوی طور پر وائرس سے چھٹکارا پا چکی ہے۔ دوسری طرف 31.9 فیصد افراد مکمل طور پر تحفظ پا چکے ہیں۔ ان کی تعداد 15,138,439 بنتی ہے۔ مکمل تحفظ پانے والوں میں جانسن کی ایک خوراک، باقی کی دو دو اور وائرس سے صحت یابی کے بعد 1 خوراک لینے والے شامل ہیں۔ اب تک جانسن ویکسین کی 1,091,008 خوراکیں دی گئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *