Categories
Breaking news

اسپین میں بڑے پیمانے پرویکسینیشن کاعمل شروع،مختلف علاقوں میں اہم مقامات کا تعین

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) اسپین میں گزشتہ ہفتے بڑی تعداد میں ویکسین پہنچیں۔ جس کی تعداد 2 ملین ڈوز بتائی جاتی ہے اور یہ تعداد پورے جنوری کے ماہ سے زیادہ ہے۔ جب کہ ویکسینشین کا عمل شروع ہونے سے لے کر اب تک کا تناسب قائم کیا جائے تو یہ ساری ڈوزز کا پانچواں حصہ بنتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ویکسین کی ترسیل میں رکاوٹ نہ آیا تو ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔ اور موسم گرما کے آتے آتے 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین لگ چکی ہوگی اور ساتھ ہی زندگی معمول پر آ جائے گی۔
اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے اسپین کے مختلف علاقے اپنے لئے بڑے مقامات کا تعین کر رہے ہیں تاکہ ‘ماس ویکسینشن’ کا عمل شروع کیا جا سکے۔ میڈرڈ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ اسپین کے مرکز میں واقع، ویزینک سینٹر کو استعمال کرے گا جہاں 60 سال سے لے کر 65 سال تک کے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔ ویک اینڈ پر باسکی کنٹری نے 2 مقامات کھولے جہاں اساتزہ اور پولیس کو ویکسین مہیا کی جائے گی۔ گالیسیا نے ایسے 14 مقامات کا تعین کیا ہے جو ویکسینشن کے لئے موزون تھے۔ اسی طرح کینری جزیرے کے مرکزی شہرووں میں بھی 2 مقامات طے ہوئے ہیں جن میں ایک کا تعین اپریل کے دوسرے حصے میں ہوگا۔ کاتالونیا اس انتظار میں ہے کہ ہفتہ وار ویکسین کی ترسیل 200,000 تک پہنچے تاکہ وہ 6 ایسے مقامات کھول سکے جہاں بڑے پیمانے پر ویکسینشن کی جائے۔ اسی طرح ایریگون نے بھی ویکسین پہنچنے کی شرط پر 4 مقامات کا تعین کیا ہے۔ ویلینسیا کے حکام اس انتظار میں ہیں کہ ویکسین کی تعداد 57,000 تک پہنچ جائے اور وہ ترجیحات طے کرے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *