ویب ڈیسک..میڈرڈ کے محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ برازیلی ویریئنٹ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جبکہ تین روز قبل ہی برازیل اور جنوبی افریقہ کے لیے پروازیں معطل کی گئی تھیں۔
وفاقی وزارت صحت نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ آیا مزید کیسز کے بھی خدشات ہیں یا نہیں۔اس سے قبل اسپین میں جنوبی افریقن کورونا وائرس ویریئنٹ کے دو کیسز سامنے آئے تھے۔
