Categories
Breaking news

اسپین: عالمی سیاحت بحال، ویکسین لگانے کی شرط لازمی قرار

میڈرڈ (محمد نبی) ہسپانوی حکومت نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ توقعات کے مطابق نیا سفری ضابطہ آفیشل اسٹیٹ گیزیٹ (BOE) میں ہفتے کے روز شائع ہوا تھا۔ نئی ہدایات کے مطابق “رسک زون” سے مسافر اسپین میں داخل ہو سکیں گے۔ ان کے لئے داخل ہونے سے 14 دن پہلے ویکسین لگانا لازمی ہوگا۔ ویکسن کی دو دو خوراکیں لینی ہوں گی۔ مزید یہ کہ ویکسین یورپی میڈسن ایجنسی یا پھر عالمی ادارہ برائے صحت کی طرف سے منظور شدہ ہونی چاہئے۔

تاہم بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ مثتثنات میں شامل ہیں جن کے لئے کورونا ضابطوں میں مزید سختی کر دی گئی ہے۔ اس کی وجہ وہاں پائی جانے والی کورونا کی نئی قسم ہے۔ بھارت سے آنے والے مسافروں کو 10 دن قرنطینہ کیا جائے گا۔ اگر وہ منفی ٹیسٹ دکھا سکیں تو مدت کو کم کرکے 7 دن تک لایا جا سکے گا۔ اس ضابطے کا اطلاق کم سے کم 12 جون تک بدستور رہے گا۔

دوسری طرف برازیل اور جنوبی افریقہ کے آنے والے انہی مسافروں کو اسپین آنے کی اجازت ہوگی جو یا تو ہسپانوی شہری ہوں گے یا اسپین کے رہائشی۔ اس کا اطلاق کم سے کم 22 جون تک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق نابالغ بچے بھی اسپین میں داخل ہو سکیں گے بشرطیکہ ان کے ساتھ بڑے مکمل ویکسینیٹ کر دئے گئے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *