Categories
Breaking news

اسپین: دنیا بھر سے سیاح اگلے ہفتے اسپین آئیں گے، لیکن کچھ شرائط لازمی قرار

میڈرڈ (محمد نبی) منگل کے بعد سے دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری اسپین آئیں گے۔ بشرطیکہ انہوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لے چکے ہوں۔ یہ اعلان 21 مئی کو صدر پیدرو نے کیا تھا۔ اس وقت زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔
تاہم اب یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے آںے والے سیاحوں کے متعلق حکومتی ذرائع کچھ اقدامات اور شرائط کی تفصیلات پیش کر رہے ہیں۔ ان شرائط میں اسپین پہنچنے سے 14 دن پہلے ویکسین لگانا سرفہرست ہے۔ مکمل تحفظ کےلیے جانسن کی ایک ڈوز اور دوسری ویکسینز کی دو دو خوراکیں لینی ہوں گی۔
اگلے مرحلے میں یہ سوال در پیش ہے کہ کون سی ویکسینز قابل قبول ہوں گی؟ شنید ہے کہ وہ ویکسینز قبول کی جائیں گی جن کی منظوری یورپی میڈسن ایجنسی (EMA) اور عالمی ادارہ برائے صحت (WHO) کی جانب سے ہوئی ہے۔ ان ویکسینز میں فائزر، موڈرنا، آسٹرازینیکا اور جانسن کے علاوہ چین میں تیار ہونے والی ویکسین سینوفارم (Sinopharm) اور سینوویک کوروناویک (Sinovac-Coronavac) بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی سیاحوں سے متعلق مکمل تفصیلات ہفتے کے روز جاری ہوں گی اور ان اقدامات کا اطلاق پیر سے نافذ العمل ہو گا۔ اقدامات کا مسودہ وزارت داخلہ کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔ جمعرات تک یہ ڈکومنٹ مکمل تیار نہیں ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *