Categories
Breaking news

اسپین حکومت شعبہ سیاحت کو بحال کرنے کے لیے پرعزم

Advertisement

بارسلونا(ڈاکٹرقمرفاروق)سال 2021 میں جس طرح سپین کی حکومت دوسرے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے، وہیں پر کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے سیکٹر، سیاحت کو بحال کرنے کے لیے بھی پھرتی دکھا رہی ہے۔
ایلپیس میں شائع ہونے والے ایک اداریئے کے مطابق اتحادیوں سے بننے والی سوشلسٹ جماعت کی نظریں ایک کارڈ پر ہے جس کو Europe-wide Vaccination Card کا نام دیا گیا ہے۔ اس کارڈ سے یہ ظاہر ہوگا کہ کارڈ رکھنے والے کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔ وزیر معیشت کا کہنا تھا کہ سیاحت کی ایک محفوظ طریقے سے بحالی بہت اہم ہے۔ بقول ان کے ویکسینیشن کارڈ کی طرف قدم اور سرحدیں کھولنا اس شعبے کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *