Categories
Breaking news

اسپین: جون میں ویکسی نیشن مہم کا ہدف حاصل نہ ہو سکا، کئی ملین ڈوزز استعمال نہ ہو سکیں، جانئے تفصیلات

میڈرڈ (محمد نبی) اسپین میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے جون کے مہینے میں تعین ہدف کا حصول ممکن نہ ہو سکا۔ اسپین کے کئی خود مختار علاقے اپنے تئیں ویکسی نیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور خود ہی وبا کو قابو میں رکھ رہے ہیں۔ ان علاقوں میں 2.9 ملین خوراکیں پڑی کی پڑی رہیں اور استعمال نہ ہو سکا۔
ان غیر استعمال شدہ خوراکوں کو واپس محفوظ کیا گیا تاکہ کھیپ پہنچنے میں دیر ہو جائے تو استعمال کیا جا سکے۔ تاہم 2.1 سے زیادہ آسٹرا زینیکا اور جانسن ویکسین کی خوراکوں کا انتظام نہ ہونے کی کوئی معقول وجہ سامنے نہ آ سکی۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا تھا کہ موسم گرما آنے تک 70 فیصد آبادی کو ویکیس نیٹ کر دیا جائے گا۔ تاہم گزشتہ ہفتے حکومت نے اپنا پہلا تعین ہدف کھو دیا۔ پہلے دو اہداف جہاں جون کے پہلے ہفتے تک 10 ملین افراد جب کہ مئی کے پہلے ہفتے تک 5 ملین افراد کی ویکسی نیشن شامل تھے، دونوں شیڈول کے مطابق کامیابی سے حاصل کر لئے گئے تھے۔

اس کے بعد تیسرا ہدف 20 جون تک 15 ملین افراد کی مکمل ویکسی نیشن تھی۔ وزارت صحت کی طرف سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک 14.4 ملین افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ اگر جانسن اور آسٹرا زینیکا کی موجود 2.1 ملین خوراکوں کا انتظام ہو جاتا تو ہدف بآ سانی حاصل ہو جاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *