Categories
Breaking news

اسپین بھر میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے،نماز عید کے بڑے اجتماعات

بارسلونا(دوست نیوز)اسپین بھر میں مسلمان آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔میڈرڈ،قرطبہ،بارسلونا اورلگرونیا سمیت اسپین بڑے شہروں میں پاکستانی، مراکشی ، بنگالی اور دیگر مسلمان کمیونٹیزنے کھلے اسپورٹس ہالز، میدانوں اور مساجد میں نماز عید الفطر کا اہتمام کیا۔

کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نماز عید کی ہر اسلامک سنٹر اور مساجد ایک سے پانچ تک نماز کی جماعتیں کرا ئی گئیں ۔منتظمین کی ہدایات کے مطابق تمام لوگ اپنے اپنے گھروں سے باوضو اور جائے نماز کے ساتھ عید گاہ پہنچے۔ نماز کے فوری بعد انتظامیہ لوگوں سے اپیل کرتی رہی کہ جلد جلد مناسب فاصلہ کے ساتھ گھروں کو روانہ ہو جائیں۔نماز میں تمام لوگ ماسک پہنے ہوئے تھے۔

نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر،فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مسجد کرم الہی ویلا پسینہ کے زیر اہتمام نماز عید کا اجتماع

فاطمیہ فاونڈیشن بادالونا میں نماز عید ادا کی جارہی ہے۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز عید کا اجتماع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *