بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پرتگال اور سپین کے درمیان زمینی راستوں پر پابندیوں کی تاریخ میں یکم مارچ تک اضافہ کردیا گیا۔ سپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم کورونا وائرس کی نئی شکل کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔ صرف مخصوص لوگ جن کے پاس خصوصی اجازت نامہ ہے۔ صرف ایسے افراد کی آمدورفت کی اجازت ہے یا بارڈر ایریا کے لوگ جو پرتگال میں کام کرتے ہیں اور ان کی شام کو اپنی رہائشگاہ واپسی ہوجاتی ہے۔ ایسے افراد کو بھی گزرنے کی اجازت ہے۔ مگر ایسے لوگوں کو کاغذات سے ثابت کرنا ہوگا کہ ان کی رہائشگاہ سپین کے ایریا میں ہے پہلے پابندی 10فروری تک تھی لیکن موجودہ صورت حال کے پیش نظر تاریخ یکم مارچ تک بڑھا دی گئی ہے
