Categories
Breaking news

اسپین اور سینیگال کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مشترکہ محاذ کھولنے کا عہد

Advertisement

اسپین (محمد نبی) ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اپنے دورہء سینیگال کے موقع پر سینگالی صدر مکی سیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے سربراہان نے مل کر عہد کیا کہ مغربی افریقہ سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام ممکن بنائے جائے گی اور وہ مل کر ایک مشترکہ جنگ لڑیں گے۔
دونوں ممالک کے دوراں ایک لائحہ عمل طے پایا کہ سیکیورٹی فورسز مل کر باہمی تعان سے کام کرے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے اس طرح کے ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط بھی کئے۔ ہسپانوی حکومت نے کہا کہ سینگالی بارڈرز کو کنٹرول کے لئے میڈرڈ زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔
بحر اوقیانوس پر واقع سینگال کے ساحل سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر یورپ میں داخل ہونے کےلئے کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں۔ ان میں سے اکثر اسپین کے کینری جزیرے تک پہنچتے ہیں۔ یہ جزیرہ یورپی یونین میں داخلے کے لئے ایک دروازے کا کام کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *