Categories
Breaking news

اسپین ، داخلے کی پابندی ختم ، کون کون سے ممالک سے اب مسافر اسپین میں آزادانہ طور پر داخل ہو سکیں گے؟

بارسلونا (محمد نبی) اسپین نے متعدد یورپین ممالک اور کچھ علاقوں کو “کورونا رسک ممالک” کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ اس فیصلے کے طفیل آسٹریا، بلجیم، زیچ رپبلک، سلوواکیہ، فن لینڈ، ہنگری، پولینڈ اور رومانیہ سے آنے والے مسافروں کو اسپین میں داخل ہونے کے لئے ویکسی نیشن کے ثبوت یا پھر منفی PCR دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں جرمن، کروشیا، فرانس، یونان، اٹلی، ناروے اور پرتگال کے کچھ علاقوں سے آنے والے مسافروں کو بھی کورونا ہدایات اور ضروی کوائف سے چھوٹ ہوگی۔

خیال رہے کہ اسپین نے اس سے پہلے کئی ممالک کو اسی طرح کسی پابندی کے بغیر اسپین میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ان ممالک میں یوکے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا، تھائلینڈ، اسرائل، مالٹا اور رواندا شامل ہیں۔ ان ممالک کو ہسپانوی حکومت نے “رسک فری” ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *