Categories
Breaking news

اسپین ، بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کم ترین سطح پر آ گئی

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(ڈاکٹرقمرفاروق)2020 کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں %80 کمی دیکھی گئ۔ بدھ کے روز جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 1969 کے بعد یہ کم ترین سطح ہے جہاں دوسرے ممالک سے آنے والے صرف 19 ملین سیاحوں نے سپین کی سیر کی۔
خیال رہے کہ 2019 میں سپین دنیا کا دوسرا ملک تھا جہاں سب سے زیادہ سیاح آئے۔ ان کی تعداد 83 ملین سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورزم سیکٹر خاص کر متاثر ہوا۔ جہاں ایک طرف معیشت متاثر ہوئی تو دوسری طرف چھ لاکھ سے زیادہ نوکریاں بھی چلی گئیں۔ واضح رہے کہ شعبہء سیاحت سپین کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ جی ڈی پی کا 12.3 فیصد سیاحت سے پورا ہوتا ہے اور یہ شعبہ 2.6 ملین نوکریوں بھی دیتا ہے

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *