Categories
Breaking news

اسپین۔ سپریم کورٹ نے پارلیمانی ممبر جان جوزپ نیوت کو نا اہل کر دیا

بارسلونا (محمد نبی) ہسپانوی سپریم کورٹ نے پارلیمانی بیرو ممبر جان جوزپ نیوت کو نا اہل قرار دے دیا۔ گزشتہ ماہ ان کا ٹرائل شروع ہوا تھا۔ جمعہ کے روز ججز نے کانگریس میں موجودہ علیحدگی پسند جماعت ایسکویرا کے ایم پی کو نا اہل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عہدے سے برطرفی کے علاوہ 12 لاکھ یوروز جرمانے بھی عائد کر دئیے گئے۔
ان پر 2017 میں ہونے والی خود مختاری کی ووٹنگ میں معاونت کا الزام تھا۔ علاوہ ازیں نافرمانی اور دیگر الزامات کا بھی سامنا تھا۔ کیس کی تفصیلات آنی ابھی باقی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *