Categories
Breaking news

اسپین۔ بےروزگاری میں قدرے کمی،اب بھی کئی لاکھ افراد بے روزگار

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) مارچ کے مہینے میں بےروزگاری کی شرح میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ منگل کے روز منسٹری آف املائمنٹ کی طرف سے شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 59000 افراد مارچ کے دوراں بے روزگاری کی لسٹ سے نکل گئے۔ مگر مارچ 2020 کا تقابل کیا جائے تو مارچ 2021 میں 4 لاکھ افراد بےروزگار ہیں۔ یہ شرح 3۔ 11 بنتی ہے جس میں کورونا وبا کے آغاز سے اب تک مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
مزید براں، 743000 کی ایک ایسی ورک فورس ریجسٹرڈ ہوئی ہے، جہاں یہ لوگ کسی کمپنی سے جڑے ہیں یعنی ملازمت یا روزگار پر ہیں مگر لمبی چھٹٰیوں پر گھر بیٹھے ہیں اور ایک غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہو رہے ہیں۔
مارچ کے مہینے میں 17 میں سے 16 علاقوں میں بےروزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ کمی جو 4۔3 رکارڈ کی گئ، کینٹیبریا میں ہوئی۔ جب کہ گیلیشیا میں 4۔2 کی رفتار سے کمی واقع ہوئی ہے۔ باسکی کنٹری واحد علاقہ ہے جہاں مارچ کے دوراں 8۔0 کی شرح سے بےروزگاری میں اضافہ ہوا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *