Categories
Breaking news

اسپین۔۔سال کے پہلے 3 ماہ میں 90 فیصد سیاحت میں کمی

بارسلونا (محمد نبی) ہسپانوی اسٹیٹسٹکس انسٹیوٹ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاتالونیا کی سیاحت سال 2020 کی نسبت اس سال کے پہلے تین ماہ میں 89.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ موازنہ گزشتہ سال کی اسی مدت سے کیا گیا ہے۔ کاتالونیا کی جی ڈی پی کا 13 حصہ سیاحت سے پورا ہوتا ہے۔ عالمی وبا نے اس سیکٹر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاتالونیا کی جی ڈی پی گزشتہ سال کی نسبت 11.5% گر گئی
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جنوری 2021 سے لے کر مارچ تک سخت کورونا پابندیوں کا نفاذ رہا۔ ان اقدامات میں سرحدیں بند کرنا شامل تھا جس کی وجہ سے سیاح کاتالونیا کا رخ نہ کر سکے۔ اس دوران کل 224,907 بین الاقوامی سیاح آئے جنہوں نے 200 ملین یوروز خرچ کئے۔ یہ رقم گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 91.3 کم تھی۔

مارچ کے مہینے میں اوسطاً ایک سیاح نے 797 یوروز خرچ کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 20 کی کمی پر تھا۔ تاہم سیاحوں کے قیام کا دورانیہ 5.8 دن رہا جو اوسطاً 12 مہینوں سے 11.5 فیصد زیادہ تھا۔ سیاحوں کی اکثریت فرانس سے آئے جو کل تعداد کا 35.7 فیصد تھے۔

خیال رہے کہ اس وقت کاتالونیا اسپین کا دوسرا بڑا سیاحتی مرکز ہے۔ کینری جزیرہ پہلے نمبر پر ہے جہاں 20.5 فیصد سیاح آئے۔ جب کہ کاتالونیا میں سیاحوں کی شرح 17.5 فیصد رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *