Categories
Breaking news

اسپین۔گزشتہ سال دسمبر کے بعد پہلی دفعہ ریسٹورنٹس میں عشائیے شروع

بارسلونا (محمد نبی) اسٹیٹ آف الارم ختم ہونے پر حکومت نے ریسٹورینٹس اور بارز کھولنے کا دورانیہ رات 11 بجے تک کر دیا ہے۔ اتوار کے روز دسمبر کے بعد پہلی دفعہ طعام گاہوں میں “آن سائٹ” ڈنرز پیش کئے گئے۔ 20دسمبر 2020 میں جب کورونا کی تیسری لہر آئی تو حکومت نے ریسٹورینٹس اور بارز میں شام کے کھانوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم ٹیک اوے کی اجازت تھی۔

بارز اور ریسٹورنٹس سیکٹر کا مطالبہ تھا کہ پابندیوں میں نرمی لائی جائے۔ انہیں دن میں صرف 4 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت تھی۔ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران بتدریج صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 5 تک طعام گاہوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ریسٹورینٹ ایسوسیشن کے سربراہ روگر پیلیرولز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بارسلونا میں کاروبار کا ایک چوتھائی حصہ بند ہے۔ جب کہ دوسرا حصے کو کئی خدشات لاحق ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار سے تمام بارز، ریسٹورینٹس اور کیفے اپنے صارفین کو بغیر کسی تعطل کے صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 11 بجے تک سروس مہیا کر رہے ہیں۔ اس دوران نہ صرف ٹیک اوے کی سہولت موجود ہے بلکہ انڈور اور آؤٹ ڈور جگہوں پر بھی کسٹمرز کا استقبال کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *