Categories
Breaking news

اسپین۔گرمیوں راتوں کی رونقیں لوٹ آئیں گی یا نہیں؟ جانئے

بارسلونا (محمد نبی) محکمہء صحت کی نظر میں گرمیوں کے دوراں ‘نائٹ لائف’ یعنی راتوں کی تفریحات کو بحال کرنے میں کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت اس امر پر غور کر رہی ہے کہ آیا ان گرمیوں میں ‘نائٹ لائف’ کے مشاغل دوبارہ سے بحال ہو کر معمول کی طرف جائیں یا یہ قدم اٹھانا قبل از وقت ہوگا۔ تاہم ماہرین کے خیال میں اس کا انحصار ویکسینشن میں کامیابی اور وبا کے کنٹرول پر ہوگا۔ جہاں تک کلچر کا تعلق ہے، انہوں نے اس پہلو کو وقتی طور پر رد کیا۔
صحت کے سیکٹری جنرل مارک رامینتول نے کہا ہے کہ کچھ حفاظتی اقدامات جیسے ماسک پہننا اور فاصلہ رکھنا کے ساتھ جون سے یہ تفریحات معمول پر آ جائیں گی۔ لیکن اس کے ساتھ یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ معقول تعداد میں لوگوں کی ویکسینیش ہوچکی ہو۔ جون تک 30 فیصد آبادی کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ شرائط میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں کنجائش وغیرہ بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *