Categories
Breaking news

اسپین۔گران کنیریا جزیرے پر 45 تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا گیا

میڈرڈ (محمد نبی) اتوار کے روز بحر اوقیانوس پر واقع اسپین کے سب سے بڑے کینری جزیرے، گران کیناریا پر 45 تارکین وطن جن میں متعدد بچے بھی شامل تھے کو بچا لیا گیا ہے۔ اتوار کے دن 20 جون کو ہسپانوی ساحلی گارڈ نے جن 45 تارکین وطن کو بچایا، ان میں 8 بچے بھی شامل تھے۔ وہ ساحل سے کوئی 38 میل دور ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار تھے۔

خبر رسان ادارے Aragón Noticias کے مطابق تارکین وطن قدرے بہتر حالت میں تھے۔ 7 تارکین وطن کو ریڈ کراس کے رضا کار طبعی معائنے کے لئے لے گئے۔
اس سال کے آغاز سے اب تک 5,700 سے زیادہ تارکین وطن افریقہ کے مغربی ساحل سے کینری جزیرے پہنچے ہیں۔ یہ تعداد 2020 کی نسبت دوگنی سے بھی زیادہ ہے جہاں اسی عرصے میں تارکین وطن نے یہ مہم سر کرنے کی کوشش کی تھی۔ حالیہ مہینوں میں سب سے زیادہ تعداد مراکش، ماؤریتانیہ، گوئیا اور سینی گال سے آنے والوں کی رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *