Categories
Breaking news

اسپین۔کورونا کیسز میں شدت،آئی سی یوز پرشدید دباؤ

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) ایسٹر کے بعد کورونا وائرس میں آئے روز شدت آ رہی ہے۔ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور انتہائی نگہداشت یعنی انٹینسیو کیئر یونٹ پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے اثرات موجود ہیں جہاں 5 میں سے 1 بیڈ پر کورونا مریض ہے۔ مگر کورونا کی چوتھی لہر نے صورت حال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے اور ہسپتالوں کےلئے خطرات کی گھنٹی بجا دی ہے۔ موجودہ گھمبیر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر کورونا وبا میں ایک بار پھر ابال آگیا تو ہیلتھ سسٹم کو سخت آزمائش سے دو چار ہونا پڑے گا۔
یو سی آئی کے سربراہ ریچرد فیریر نے کہا ہے کہ کورونا کی ایک لہر اور دوسرے لہر کے درمیاں حالات کو قابو کرنے کیلئے وقفہ بہت کم ہوتا ہے اور کورونا مریضوں سے اچانک بیڈز بھرنے شروع ہو جاتے ہیں۔
میڈرڈ ،کاتالونیا،لا ریوجا اورمیلیلا میں ہرتیسرے بیڈ پر کورونا مریض موجود ہے۔ جب کہ اسپین کے مختلف علاقوں میں بیڈز پرمریضوں کی شرح 30 فیصد ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *