Categories
Breaking news

اسپین۔نیشنل پولیس کاایکشن،غیرقانونی رہائشی تارکین وطن کیلئے جعلی دستاویزات تیارکرنیوالے گروہ کا خاتمہ

میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کی نیشنل پولیس نے الیگل سٹیٹس سے دوچارامیگرنٹس کیلئے جعلی دستاویزات تیارکرنیوالے گروہ کا خاتمہ کردیا ہے،اس گروہ سے تعلق رکھنے والے 29افراد کو بارسلونا اور میڈرڈ سے گرفتار کیا ہے،گرفتار افراد میں سے 9 افراد گروہ کے اراکین ہیں اور20 زیرحراست وہ افراد ہیں جنہوں نے جعلی ڈاکومنٹس خریدیں تھیں،یہ گروہ اسائلم کے کارڈ،ریذیڈنٹ کارڈ، پاسپورٹس اور ڈرائیورنگ کے لائسنس جاری کرنے میں مصروف تھا،

گروہ کے گرفتار9 افراد میں سے تین کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیاتھا اور یہ تینوں اس سے قبل بھی داکومنٹس کی جعلسازی میں گرفتار ہوچکے ہیں،دیگر 20 اس گروہ کے گاہک ہیں جنہوں نے جعلی دستاویزات خریدیں اور ان کا تعلق ہولبا، المیریا، مورسیا اور ساراگوسا کے صوبوں سے ہے،گرفتار ملزمان سے 39 جعلی دستاویزات، اسائلم کے 27 کارڈ، آٹھ ریذیڈنٹس کارڈ، دو پاسپورٹ اور دو ڈرائیونگ لائسنس کے علاوہ 3700 یورو نقد، 17تکنیکی آلات مثلاََ ”فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور ایک پرنٹر“ اوردیگر اشیاء برآمد ہوئیں،گرفتار افراد کا تعلق سب صحارا،نائجیریا، مالی اور آئیوری کوسٹ کے شہری ہیں،ایک شخص کا تعلق کولمبیا سے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *